پاکستان ویکسین سازی میں خود کفیل ہونے کے قریب، ڈریپ اصلاحات تیز کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان جلد مقامی سطح پر ویکسین بنانے کے قابل ہو جائے گا، جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صحت کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا، جن میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، 2D بارکوڈ کے نفاذ اور ادارے میں آٹومیشن کے اقدامات شامل تھے۔ اس کے علاوہ قومی ویکسین پالیسی پر پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار قومی ویکسین پالیسی منظور کی ہے، جس کے بعد ملک میں ویکسین کی مقامی تیاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اپنی ویکسین خود تیار کرے گا۔
اجلاس میں عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو بہتر بنانے، نیشنل کنٹرول لیبارٹری کی اپ گریڈیشن اور عالمی ادارہ صحت کے معیار کے حصول پر بھی بات کی گئی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کی ادویات کو عالمی منڈی تک رسائی حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کی ادویات 51 ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں، جبکہ مستقبل میں یہ تعداد بڑھ کر 150 ممالک تک پہنچ سکتی ہے، جس سے معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔
_2026_05_05_15_29_24_31882890.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment