وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کیش لیس معیشت کی طرف منتقل کرنے سے شفافیت، تیز رفتار لین دین اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس شعبے میں کیے گئے اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے والے مرچنٹس کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر 20 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ وزیراعظم نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تاجروں کو ڈیجیٹل نظام اپنانے کے لیے مزید مؤثر آگاہی دی جائے۔

مزید بتایا گیا کہ موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ ہو گئی ہے، جبکہ 11 ارب سے زائد ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئی ہیں۔ نادرا کی 99 فیصد ادائیگیاں بھی اب ڈیجیٹل ہو چکی ہیں اور نقد لین دین میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جاری رکھنے کی ہدایت دی، جسے شفاف اور آسان قرار دیا گیا۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کیش لیس معیشت کے حوالے سے جائزہ رپورٹ نومبر 2026 میں پیش کی جائے گی، جبکہ بینکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اہداف بھی دیے گئے ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار