پاکستان کو عالمی تجارتی مرکز بنانے کا عزم: انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ رولز میں ترامیم کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کی بندرگاہوں کو بین الاقوامی تجارتی مرکز (ٹرانس شپمنٹ ہب) میں تبدیل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 'انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ رولز' میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں نئے قواعد و ضوابط کا مسودہ جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک کے بحری اور فضائی راستوں کو عالمی تجارت کے لیے مزید فعال بنانا ہے۔
نئے قوانین کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سامان کو سٹور کرنے، ہینڈل کرنے اور دوسرے ممالک کو منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت ہوگی۔ ان قواعد کا اطلاق سمندری کنٹینرز کے ساتھ ساتھ فضائی کارگو (ایئر شپمنٹ) پر بھی ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کارگو کی 100 فیصد اسکیننگ اور فزیکل چیکنگ کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی چوری، غلط بیانی (Mis-declaration) یا سامان کے نقصان کی صورت میں متعلقہ شپنگ یا ایئر لائن کمپنی ڈیوٹی اور جرمانہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔ چیف کلیکٹر کو خلاف ورزی کی صورت میں سامان روکنے کا اختیار بھی تفویض کیا گیا ہے۔
_2026_03_19_15_34_47_43977059.jpg)


Leave A Comment