پاکستان حکومت نے وفاقی ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اخراجات پر قابو پانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے 140 ارب روپے کے نئے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو 50 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل اب 1,055 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، اور نئے قرض کے ذریعے سرکاری پنشن اخراجات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ منصوبے کا نام "Transforming Public Sector Pension Program" رکھا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں کے لیے تربیت اور آگاہی پروگرام شروع کیے جائیں گے، پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کا نظام مضبوط بنایا جائے گا، اور نئی اصلاحات سے مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنایا جائے گا اور پنشن کے لیے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرایا جائے گا۔ طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی نگرانی میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار