وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کے درمیان ملاقات میں پاک چین اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیاری سرمایہ کاری کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور نجی شعبے کے کردار کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے وعدوں کو جلد عملی منصوبوں میں تبدیل کیا جائے تاکہ معیشت کو فائدہ پہنچے۔

سفیر پاکستان نے بتایا کہ چینی اداروں کے ساتھ 20 ارب ڈالر مالیت کی مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق ہو چکا ہے جبکہ مزید سرمایہ کاری معاہدوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں نئے معاہدے طے پا رہے ہیں اور درجنوں چینی کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں۔

ملاقات میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، لاجسٹکس اور برآمدی صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار