اوپیک پلس نے جولائی کے لیے تیل کی پیداوار کا کوٹہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ رکن ممالک کی آن لائن میٹنگ میں کیا گیا۔

اس اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کے وزرا نے شرکت کی۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام عالمی تیل منڈی کے استحکام میں مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے رکن ممالک کو سابقہ اضافی کٹوتیوں کی تلافی تیز کرنے کا موقع بھی ملے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں دباؤ میں ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ممکنہ متاثر ہونے کے باعث عالمی سپلائی چین پر دباؤ برقرار ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صرف کوٹوں میں اضافہ کافی نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ عالمی منڈی تک تیل کی ترسیل کس حد تک بحال اور مستحکم رہتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار