اوپیک پلس کا اگست میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ
اوپیک پلس ممالک نے اگست کے مہینے کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اوپیک پلس کے رکن ممالک کا ایک ورچوئل اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، عمان، قازقستان اور الجزائر نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافہ کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق اس پیداواری ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق اگلے مہینے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پہلے تیل کی پیداوار میں کمی کرنا پڑی تھی، تاہم اب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
_2026_07_06_09_43_27_53668462.jpg)


Leave A Comment