امریکا، ایران کشیدگی میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے حملے نہ کرنے کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کے اثرات تیل کی قیمتوں پر بھی پڑے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 5.90 فیصد کمی کے بعد 83.42 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 7.37 فیصد سستا ہو کر 89.41 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی کم ہونے سے توانائی مارکیٹ میں استحکام آیا ہے اور خدشات میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا اثر عالمی معیشت پر بھی مثبت پڑ سکتا ہے۔
_2026_07_28_09_39_17_49740294.jpg)


Leave A Comment