عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 101 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5 ڈالر کمی کے بعد 94 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اس کمی کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے اقدامات ہیں، جس سے عالمی سپلائی میں بہتری کی توقع پیدا ہوئی ہے۔
_2026_03_17_14_36_42_63194434.jpg)


Leave A Comment