عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پرمنعقدہ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں نیسلے کا پاکستان میں 60 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان
پاکستان میں 60 ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ اس اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈ ٹیبل کی صدارت کی۔ اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور سینئر قیادت نے شرکت کی، جہاں پاکستان کی معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع اور طویل مدتی ترقی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بزنس راؤنڈ ٹیبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے کثیرالقومی سرمایہ کاروں کے ساتھ مسلسل روابط کا حصہ تھا، جس کا مقصد پالیسی میں تسلسل، معیشت کی دستاویزی شکل اور پائیدار، برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس کی نمایاں پیش رفت نیسلے کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور ایشیا، اوشیانا و افریقہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریمی ایجل کی جانب سے پاکستان میں 60 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کے اعلان کی صورت میں سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ نیسلے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں نمایاں توسیع کرے گا، جو پاکستان کے ساتھ کمپنی کے طویل المدتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔



Leave A Comment