اسلام آباد: National Electric Power Regulatory Authority (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 35 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (اکتوبر تا دسمبر 2025ء) کے تحت جاری فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ مارچ سے مئی 2026ء تک تین ماہ کیلئے لاگو ہوگا۔

فیصلے کے تحت بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر مجموعی طور پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ حکام کے مطابق یہ اضافہ فیول لاگت اور دیگر مالیاتی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ایڈجسٹمنٹس سے عوام اور صنعتی شعبے پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حکومت کو طویل مدتی توانائی اصلاحات پر توجہ دینا ہوگی تاکہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار