نیشنل فرانزک ایجنسی نے فرانزک خدمات کی فیسیں مقرر کر دیں،
اسلام آباد: وزارت داخلہ کی منظوری سے نیشنل فرانزک ایجنسی نے فرانزک خدمات کی فیسیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ڈیجیٹل اور فرانزک کیسز پر نوعیت کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔ اس میں اینڈرائیڈ اور آئی فون سے ڈیٹا نکالنے کی فیس 2500 روپے، خراب موبائل سے ڈیٹا نکالنے کی فیس 25 روپے، اسمارٹ واچ ڈیٹا کا تجزیہ 2000 روپے اور ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا نکالنے کی فیس 3000 روپے رکھی گئی ہے۔ عدالت میں ماہر کی پیشی کی فیس بھی 10 ہزار روپے فی کیس مقرر کی گئی ہے۔ نیشنل فرانزک ایجنسی کے مطابق یہ فیسیں تمام اداروں اور مقدمات پر لاگو ہوں گی۔



Leave A Comment