اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں کنگ سلمان ہسپتال کے اہم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت نے پاکستان کے شعبہ صحت میں سعودی عرب کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کنگ سلمان ہسپتال کا قیام دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی علامت ہوگا اور یہ منصوبہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس منصوبے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بھی اس منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، جو اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار