بھارتی شہر ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کے باعث انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ عبداللہ، ان کی اہلیہ نسرین اور دو کم عمر بیٹیاں ہفتے کی شب بریانی کھانے کے بعد رات گئے تربوز کھانے سے شدید علیل ہو گئے تھے۔ متاثرہ خاندان کو صبح کے وقت شدید قے اور ڈائریا کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج چاروں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی علامات سے یہ فوڈ پوائزننگ کا کیس معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس اور طبی حکام کا کہنا ہے کہ اموات کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ اس واقعے نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑا دی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار