محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر، تقرری 5 سال کے لیے ہوگی
وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کردیا ہے، جس کا وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی ملک کی بطور ڈپٹی گورنر تقرری 10 اگست 2026 سے مؤثر ہوگی اور ان کی مدتِ تقرری پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ تقرری اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی شق 11 اے کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی محمد علی ملک کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے۔
_2026_08_11_09_58_01_27216784.jpg)


Leave A Comment