وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ورلڈ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈے 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 71 لاکھ 40 ہزار ایم ایس ایم ایز سرگرم عمل ہیں، جو معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب اور مستحکم معیشت کے پیچھے باہمت اور محنتی کاروباری افراد کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

ہارون اختر خان کے مطابق غیر زرعی شعبے میں 80 فیصد سے زائد روزگار کے مواقع انہی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایم ایز ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں 40 فیصد جبکہ برآمدات میں 30 فیصد حصہ ڈال رہے ہیں، جو ان کی معاشی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار