اسلام آباد: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے تبدیل کر کے مستحکم کر دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق اگرچہ ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی مجموعی کارکردگی مستحکم رہنے کی توقع ہے، تاہم بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ بدستور موجود ہے۔ موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

موڈیز کے مطابق 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، لیکن بیرونی فنانسنگ، مہنگائی اور پالیسی پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق خدشات اب بھی برقرار ہیں، جو مستقبل کے آؤٹ لک کو متاثر کر سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار