معتدل مقدار میں کافی ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں کافی پینا ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ 2 سے 3 کپ کافی کا استعمال ذہنی امراض کے خطرات میں کمی سے منسلک پایا گیا ہے، جبکہ زیادہ مقدار میں کافی پینا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ 5 یا اس سے زائد کپ کافی پینے والے افراد میں ذہنی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ معتدل مقدار بہترین نتائج فراہم کرتی ہے۔ اس تحقیق میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھیں، اور انہیں اوسطاً 13 سال سے زائد عرصے تک فالو کیا گیا۔
تحقیق کے دوران کافی کے استعمال اور ذہنی امراض کے درمیان ایک متوازن تعلق سامنے آیا، جسے ماہرین نے "درمیانی راستہ" قرار دیا۔ نتائج کے مطابق نہ بہت کم اور نہ ہی بہت زیادہ بلکہ معتدل مقدار میں کافی پینے والوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہوا، خاص طور پر مردوں میں اس کے اثرات زیادہ نمایاں دیکھے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود مختلف اجزاء جیسے کیفین اور دیگر بائیو ایکٹو مرکبات سوزش کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی امراض کی روک تھام کے لیے متوازن خوراک اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے۔

_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment