مفتاح اسماعیل کی مالیاتی اصلاحات کی تجویز، صوبوں سے وفاق کو ایک ہزار ارب گرانٹ کا مطالبہ
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے صوبائی مالیاتی نظام میں اصلاحات کی تجویز دیتے ہوئے وفاق کو ایک ہزار ارب روپے گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو ان کا مالی حصہ ایمانداری سے ملنا چاہیے، تاہم مالیاتی توازن قائم رکھنے کے لیے نئے اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ چاروں صوبے آئندہ مالی سال میں تقریباً 1800 ارب روپے کا سرپلس پیدا کریں اور اس میں سے ایک ہزار ارب روپے وفاق کو گرانٹ کے طور پر فراہم کریں تاکہ وفاقی مالی خسارہ کم کیا جا سکے۔
مفتاح اسماعیل کے مطابق گزشتہ سال صوبوں نے مجموعی طور پر 1700 ارب روپے کا سرپلس دیا تھا جبکہ وفاق اس وقت شدید مالی دباؤ اور خسارے کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو منتقل ہو جاتا ہے، اس لیے مالیاتی نظام میں بہتری کے لیے نئے طریقہ کار پر غور کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے پنجاب کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل طور پر "ٹیکس فری بجٹ" کہنا درست نہیں۔
_2026_07_02_06_42_28_30247214.jpg)


Leave A Comment