مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے حوالے سے سخت مؤقف کے بعد عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں تیل مہنگا ہو گیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.104 ڈالر یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 90.17 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق بعض آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت متاثر ہوئی جبکہ چند جہازوں نے اپنی سمت تبدیل کر لی، جس سے سپلائی میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار