میڈیکل طلبہ میں بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ اور خودکشی کے کیسز کے پیش نظر میڈیکل کالجز میں ذہنی صحت کی اسکریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق طلبہ اور فیکلٹی کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

ہدایات کے مطابق داخلے کے وقت اور ہر سال طلبہ کی ذہنی صحت کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا تاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔

اداروں میں سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ اور کونسلنگ سینٹرز قائم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ذہنی دباؤ کا شکار افراد کو ماہر نفسیات کے پاس ریفر کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کی ذہنی صحت بہتر ہوگی بلکہ تعلیمی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی بہتری آئے گی۔ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار