سندھ بھر میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث رواں سال اب تک 2 ہزار سے زائد بچے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 53 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

صحت کے ماہرین کے مطابق خسرہ کے پھیلاؤ نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ حفاظتی ٹیکہ جات ہیں۔

ماہر امراض اطفال کے مطابق سندھ میں خسرہ کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں اس بیماری سے درجنوں بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ زیادہ تر اموات خسرہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔ ان کے مطابق خسرہ ایک قابلِ تدارک مرض ہے، مگر احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار