خسرہ کے باعث جنوبی وزیرستان میں دو بچے جاں بحق
وانا/ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقوں وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ کے باعث دو بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ایک بچہ اور ایک بچی جان کی بازی ہار گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔ محکمۂ صحت نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ ان کا مناسب علاج ممکن بنایا جا سکے۔
محکمہ صحت نے والدین اور سرکاری حکام پر زور دیا ہے کہ خسرہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہمات میں بھرپور تعاون کیا جائے۔
_2026_02_08_17_28_19_31405530.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment