پی ایم اینڈ ڈی سی نے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی آئندہ سال سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد: پی ایم اینڈ ڈی سی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی جائے گی۔ نئے نظام کے تحت ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ (MD CAT) کے ٹیسٹ اب ایف ایس سی امتحان کے چھ روز بعد شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اکیڈمی مافیا سے نجات دلانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ امتحانات ایف ایس سی کے چار سے چھ ماہ بعد لیے جاتے تھے، جس کے دوران اکیڈمیز طلبہ سے بھاری فیس وصول کرتی تھیں۔
وزیر صحت نے مزید بتایا کہ نئے نظام سے متوسط گھرانوں کے بچے بھی ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے مواقع سے محروم نہیں رہیں گے اور ایف ایس سی کے بعد دو بار امتحان کی تیاری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
_2026_04_01_16_48_44_41688160.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment