ایل پی جی مہنگی، اوگرا نے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت فی کلو قیمت میں 12 روپے 89 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو تھی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا، جس کے بعد قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروبار متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ صارفین کو مزید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
_2026_08_01_06_13_08_16559665.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment