کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر شدید فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو نمایاں دباؤ کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یوں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتامی پوائنٹس کے مقابلے میں آج کاروبار کے ابتدائی مرحلے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں تقریباً 1,820 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار