ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے مہینے کے لیے ہوگا۔
_2026_07_01_05_44_53_56138774.jpg)


Leave A Comment