ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دالیں، چنے، لوبیا اور سویا سے بنی غذائیں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان غذاؤں کا باقاعدہ استعمال دل کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 170 گرام دالیں، چنے یا لوبیا جبکہ 60 سے 80 گرام سویا سے بنی غذائیں جیسے ٹوفو اور ایڈامامی استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

سائنس دانوں نے 12 مختلف مطالعات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جس میں معلوم ہوا کہ زیادہ مقدار میں دالیں اور سویا استعمال کرنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں حد تک کم پایا گیا۔

نتائج کے مطابق روزانہ دالیں، چنے اور لوبیا کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تقریباً 30 فیصد کمی آسکتی ہے، جبکہ سویا غذاؤں کے استعمال سے یہ خطرہ 28 سے 29 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار