لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیاب، مقررہ ہدف سے بڑھ کر بچوں کو ویکسین دی گئی
لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی، جس میں مقررہ ہدف سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ یہ مہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیرو پولیو وژن کے تحت چلائی گئی۔
مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نہ صرف تمام اہداف حاصل کیے گئے بلکہ انتظامی معاملات بھی کامیابی سے مکمل کیے گئے۔
حکام کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا گیا، حتیٰ کہ دوسرے علاقوں سے آنے والے مہمان بچوں کو بھی ویکسین دی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ ویکسینیشن کے عمل میں سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا گیا، جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے بھی فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔
صوبائی کوآرڈینیٹر عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو سے پاک بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا قومی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے شہریوں کا تعاون نہایت ضروری ہے۔
_2026_05_26_13_36_04_78294175.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment