لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں میؤ ہسپتال میں رواں سال اب تک 32 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت 6 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ مزید کیسز شہر اور گرد و نواح سے سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہی ہے اور متاثرہ مریضوں میں سے کسی کی بیرونِ ملک سفری ہسٹری بھی سامنے نہیں آئی، جس سے مقامی سطح پر پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق منکی پاکس کی علامات میں جسم پر سرخ دھبے، خارش اور تیز بخار شامل ہیں، ایسی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس بیماری کی کوئی مخصوص دوا موجود نہیں تاہم زیادہ تر مریض تقریباً دو ہفتوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ رواں سال اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ گزشتہ سال 21 کیسز میں سے 3 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور علامات ظاہر ہونے پر بروقت تشخیص کروانے کی ہدایت کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار