سادہ روٹی کی قیمت میں 6 روپے اضافہ، تندور مالکان نے سرکاری نرخوں کو نظر انداز کیا ; لاہور
لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دی۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انہیں روٹی مہنگی کرنا پڑی۔ ان کے مطابق اگر گیس اور آٹا سستا فراہم کیا جائے تو وہ قیمتیں کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر نے اس اضافے کو خودساختہ قرار دیا اور کہا کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
_2026_04_19_17_17_40_44318809.jpg)


Leave A Comment