نئی تعیناتیاں کر دی ہیں تاکہ ہسپتال کے انتظامی اور طبی امور کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حنا منیر بٹ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ پروفیسر آف گائنی ڈاکٹر فرزانہ لطیف کو نواز شریف میڈیکل کالج گجرات سے تبادلہ کر کے ہسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح دیگر اہم تقرریوں میں ڈاکٹر رابعہ سرور (انستھیزیا)، ڈاکٹر صبا قمر اور ڈاکٹر صائقہ یاسمین کو بھی مختلف سرکاری ہسپتالوں سے یہاں تعینات کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محکمہ صحت نے تمام تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں اور اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ہسپتال میں پیدا ہونے والی انتظامی خلاء کو پر کرنا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار