پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں کانگو وائرس کے ممکنہ کیسز سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جاری ایڈوائزری میں ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشتبہ کانگو کیسز کے سیمپلز پبلک ہیلتھ لیب بھیجیں۔ عوام کو بھی مویشیوں کے ساتھ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مشتبہ مریضوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں، اور طبی عملے کو پی پی ای (Personal Protective Equipment) استعمال کرنے اور انفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سیمپلز کو ٹرپل پیکجنگ کے ذریعے لیبارٹری بھیجنے کا بھی کہا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار