حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے کی لیوی برقرار رہے گی۔

وزارت توانائی کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے 14 مارچ سے 20 مارچ تک 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی۔ اس دوران پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے اور ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں اوگرا کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ وزارت نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے منتقل کرنے کی منظوری دی۔

سبسڈی کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار