قصور میں گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف، 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج
قصور میں نجی ہسپتال کے اندر گردے کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں 3 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مریضہ سکینہ کی حالت تشویشناک پائی گئی جبکہ تبدیل شدہ گردہ اور آپریشن سے متعلق سامان موقع سے برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے خون آلود آپریشن کا سامان اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق یہ گروہ مختلف شہروں میں منظم انداز میں غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث تھا۔
_2026_06_22_09_34_33_23861015.jpg)


Leave A Comment