کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

حالیہ واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جہاں گلی میں کھیلتی ایک بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بچی کے چہرے پر زخم آئے۔

انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی کے علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں، جہاں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں 10 اموات اور 40 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ اس خطرناک صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار