کراچی: ریبیز سے ایک اور مریض جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 14 ہو گئی
کراچی کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ریبیز سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا ہے، جس کے بعد رواں سال سندھ میں اس بیماری سے ہونے والی اموات کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ جی ایچ مدنی کو لاڑکانہ سے طبیعت بگڑنے پر کراچی منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔
متاثرہ شخص کو تقریباً دو ماہ قبل لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، لیکن انہیں بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگائی گئی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ مریض میں بخار، ہائیڈروفوبیا اور ریبیز کی علامات ظاہر ہو چکی تھیں۔ یہ جناح ہسپتال میں اس سال ریبیز کا پانچواں کیس تھا جبکہ انڈس ہسپتال میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے 25 ہزار سے زائد کیسز جبکہ سندھ بھر میں ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
_2026_06_14_10_05_33_73389480.jpg)


Leave A Comment