کراچی پورٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے جہاں دنیا کے بڑے کنٹینر بحری جہازوں میں شامل ایم ایس سی لوریٹو بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ یہ جدید اور بڑا جہاز ایس اے پی ٹی ایل ٹرمینل کے ساؤتھ وارف برتھ نمبر 2 پر لنگر انداز ہوا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 399.9 میٹر طویل اس جہاز میں 24,346 کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہے، جبکہ یہ 14,538 کنٹینرز لے کر کراچی پہنچا ہے۔ اس میں سے 3,802 ٹی ای یوز (TEUs) کنٹینرز یہاں آف لوڈ کیے جائیں گے۔

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ اب دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں کو محفوظ اور مؤثر انداز میں سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جو ملک کی تجارت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جہاز دو روز قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار