کراچی میں پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس 6 اگست کو، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
پاکستان کی پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس 6 اگست کو کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا کی بڑی مائننگ کمپنیاں شرکت کریں گی اور اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کے معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
کانفرنس میں متحدہ عرب امارات، جاپان، جرمنی اور چین کی معروف کمپنیاں شریک ہوں گی، جبکہ مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط متوقع ہیں، جو پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔
سندھ اینگرو مائننگ کمپنی کے سی ای او عامر اقبال کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان کے معدنی وسائل کو عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنا اور جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھر کے کوئلے کو ملک بھر کے پاور پلانٹس تک پہنچانے کے لیے ریلوے کے ذریعے ترسیل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے نئی ریلوے لائن کا آغاز آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہے۔
عامر اقبال کے مطابق تھر بلاک ٹو کے تیسرے مرحلے کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا، جبکہ لکی پاور پلانٹ کو بھی جلد تھر کا کوئلہ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ اینگرو مائننگ کمپنی میں اب تک ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، جو پاکستان کے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
_2026_08_05_09_01_15_69164413.jpg)


Leave A Comment