کراچی: پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان صالح آصف نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

صالح آصف معروف تعلیمی ادارے MIT سے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر “Cursor” نامی ٹیکنالوجی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کر رہی ہے۔

کمپنی نے نومبر 2025 میں ایک بڑے سرمایہ کاری راؤنڈ کے دوران 2.3 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، جس کے بعد اس کی مجموعی مالیت 29.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سرمایہ کاری میں عالمی سطح کی وینچر کیپیٹل فرموں نے حصہ لیا، جس سے کمپنی کو تیزی سے ترقی کرنے والی اے آئی اسٹارٹ اپس میں نمایاں مقام حاصل ہوا۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کے لیے اہم ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار