حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کے بعد فضائی کرایوں میں کمی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر تھی۔

اسی فیصلے کے تحت لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کی نئی قیمت 265 روپے 84 پیسے سے تبدیل ہو کر 273 روپے 92 پیسے فی لیٹر بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ایئرلائنز کے اخراجات کم ہوں گے جس کے نتیجے میں مسافروں کو کرایوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم کرایوں میں حتمی کمی کا انحصار دیگر عوامل پر بھی ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار