اسلام آباد میں سیاحت و ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں سیاحت، تفریح اور ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی ڈی اے اور ای او بی آئی کو ہدایت دی گئی کہ وہ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کریں تاکہ شہر میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ادارے 15 روز کے اندر مشترکہ منصوبوں کا مکمل اور قابل عمل پلان تیار کریں گے۔ اس کے بعد ایک اور اجلاس منعقد ہوگا جس میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
حکام کے مطابق مجوزہ منصوبوں میں سیاحت، تفریحی مقامات، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر سہولیات کی بہتری شامل ہوگی تاکہ اسلام آباد کو ایک جدید اور پرکشش سیاحتی مرکز بنایا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حتمی منظوری کے بعد ان منصوبوں پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
_2026_07_19_08_32_50_79924378.jpg)


Leave A Comment