وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے 42 نجی ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی تاکہ سرکاری ہسپتالوں پر بڑھتا ہوا دباؤ کم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر کے مطابق اسلام آباد سمیت قریبی علاقوں سے بڑی تعداد میں مریض آنے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے، جس سے سہولیات کے معیار پر اثر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔

مصطفیٰ کمال نے خبردار کیا کہ پروگرام کے تحت شامل کسی بھی ہسپتال کی غفلت یا ناقص علاج کی صورت میں اسے فوری طور پر اسکیم سے نکال دیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار