اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، 618 نئے مریض سامنے آگئے
اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے صحت کے شعبے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 498 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک مزید 618 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ متاثرہ افراد میں نوجوان مردوں کی تعداد نمایاں ہے، جن میں بالغ مردوں کا تناسب 64 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے 618 کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا افراد اور 22 بچے شامل ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے فوری آگاہی، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص نہایت ضروری ہے۔
_2026_04_18_12_02_06_16128244.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment