ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں وقفے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 5 فیصد کم ہو کر 92 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 5 فیصد سستا ہو کر 85 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 97 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 2 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر جنگ دوبارہ شدت اختیار کرتی ہے تو تیل کی قیمتیں بڑھ کر 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں، جبکہ امریکا کے ذخائر میں بھی تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار