ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایران کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے اور ایران کے جوابی اقدامات کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.46 ڈالر اضافے کے ساتھ 86.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل بھی 1.11 ڈالر اضافے کے بعد 80.40 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار