ایرانی میزائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا، قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
ایرانی میزائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں قیمتیں 4 فیصد سے زائد بڑھ گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی افواج پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 88 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فضائی حملے اچانک روکنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم تازہ صورتحال نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ کو غیر یقینی کا شکار بنا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں فوری اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔
_2026_07_29_09_43_41_39912921.jpg)


Leave A Comment