بھارتی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس نے بھارتی مارکیٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

نیشنل سکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مجموعی سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے تک گر گئی ہے جو 2016 کے بعد کم ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں میں بھارت کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے اور حالیہ برسوں میں تائیوان اور جنوبی کوریا نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز کی موجودگی بھی کم ہو کر 10 سال میں 20 فیصد سے 15 فیصد رہ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی دباؤ اور سرمایہ کاری کے بدلتے رجحانات کے باعث بھارتی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہو رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار