آئی ایم ایف کی حکومت کو ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت
آئی ایم ایف نے حکومت کو ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے دوران عالمی مالیاتی ادارے نے تجارت کے ذریعے ہونے والی ممکنہ منی لانڈرنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مالیاتی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور مشکوک لین دین کی مؤثر جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔
ادارے کے مطابق بعض شعبوں میں غیر واضح مالی سرگرمیوں اور غیر دستاویزی سرمایہ کاری کے خدشات موجود ہیں، جنہیں روکنے کے لیے فوری اصلاحات ضروری ہیں۔
_2026_05_13_09_54_28_45376138.jpg)


Leave A Comment