اسلام آباد: International Monetary Fund نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے اور ان پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری ورچوئل مذاکرات میں فنڈ حکام نے زور دیا ہے کہ حکومت عالمی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو فوری طور پر صارفین تک منتقل کرے۔

آئی ایم ایف حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) کے 30 جون تک مقررہ ہدف 1468 ارب روپے کو ہر صورت حاصل کرے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ، یعنی جولائی سے دسمبر کے دوران پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 822 ارب روپے جمع کیے جا چکے ہیں جو مقررہ ہدف کا 60 فیصد سے زائد بنتے ہیں۔

ادھر مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق 15 مارچ تک ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں تقریباً 32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد یہ قیمت 153 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر تقریباً 186 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تقریباً 93 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 138 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 79 ڈالر 14 سینٹ فی بیرل سے بڑھ کر 97 ڈالر 92 سینٹ تک جا سکتی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار